خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرحکومت کی کفایت شعاری مہم میں پارلیمنٹرین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا معاملے پر ارکان پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں کٹوتی سے انکار کردیا ہے۔
پارلیمنٹ ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ سے تنخواہوں میں کٹوتی سے قبل رائے لی گئی اور کٹوتی کی اجازت سے متعلق پرفارمے بھیجے گیے۔
پرفارمے میں ارکان سے اجازت مانگی گئی کہ تنخواہوں میں پچیس فیصد کٹوتی کرلی جائے تاہم اکثر ارکان کی جانب سے اجازت کے لیے بھیجا گیا پرفارمہ ہی واپس نہیں کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ارکان نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گزارا اسی تنخواہ پر ہوتا ہے اتنی بڑی کٹوتی کے بعد ہمارے لیے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگا جبکہ بعض ارکان کو پرفارمنس مل ہی نہیں سکا۔
ذرائع پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اجلاسوں کے دوران ارکان کو پرفارمے واپس مل جائیں گے ارکان قومی اسمبلی کو اسمبلی سیکرٹریٹ جبکہ ارکان سینٹ کو سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے پرفارمہ بھیجا گیا ہے۔


















