پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹس کے خلاف سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، کسی بھی پوسٹ کو شائع کرنے سے پہلے پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرنا لازمی ہوگا۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کے منیجرز کو بھی میڈیا پالیسی دوبارہ ارسال کر دی ہے تاکہ بورڈ کی ہدایات پر مکمل عمل یقینی بنایا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کسی بھی غیر مجاز یا متنازعہ سوشل میڈیا مواد کو ہر صورت قبول نہیں کرے گا اور خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹر نسیم شاہ کو ایک متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کے نتجے میں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے میڈیا پالیسی سے متعلق سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔
















