Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیٹی کی پہلی سالگرہ؛ علی انصاری اور صبور علی کے خوشیوں بھرے لمحات وائرل

سالگرہ کی تقریب میں اداکارہ سجل علی کی موجودگی نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی علی انصاری اور صبور علی نے اپنی بیٹی سرینا کی پہلی سالگرہ سادگی مگر محبت بھرے انداز میں منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پر اس خوبصورت موقع کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

تصاویر میں فیملی کو خوشگوار موڈ میں جب کہ ننھی سرینا کو کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

سالگرہ کی تقریب میں اداکارہ سجل علی کی موجودگی نے بھی مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

صبور علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ میں نے یہ تصاویر کچھ تاخیر سے شیئر کیں کیونکہ میں اس بات پر غور کر رہی تھیں کہ اس یادگار لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے یا صرف اپنے دل کے قریب رکھا جائے۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ احساسات اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ انہیں دوسروں کے ساتھ بانٹے بغیر رہا نہیں جاتا۔

اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے صبور علی نے لکھا کہ اس کے ننھے رونے کو پہچاننے سے لے کر اس کی خاموش ضروریات کو سمجھنے تک اور بے خوابی بھری راتوں سے لے کر اس کی گرمجوش آغوش تک، ہر لمحہ ایک خوبصورت جادو جیسا محسوس ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی حیران ہوں کہ ایک ننھی سی جان کیسے میری پوری دنیا بن گئی، ہمیشہ اپنی بیٹی کی حفاظت، رہنمائی اور ہر قدم پر اس کا ساتھ دوں گی۔