Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج بھی موسم گرم، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں اس وقت 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  78 فیصد ہے۔

شہر قائد میں اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ زیادہ سے درجہ حرارت 34 تا 37 ڈگریوں کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔