Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نمرہ مہرہ اپنے شریکِ حیات میں کون سی خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں؟

'مشکل وقت میں گھبرانے والا نہیں چاہیے' نمرہ مہرہ نے آئیڈیل شوہر کی خوبیاں بتادیں

پاکستان کی معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنے آئیڈیل شریکِ حیات کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مادی آسائشوں کے بجائے اچھے اخلاق اور مثبت شخصیت کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران نمرہ مہرہ نے اپنی نجی زندگی اور مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران جب گلوکارہ سے ان کے آئیڈیل شریکِ حیات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہر خاتون کی طرح میری بھی کچھ ترجیحات ہیں تاہم میں دولت یا ظاہری حیثیت سے زیادہ کردار، اخلاق اور رویے کو اہم سمجھتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vision.pk (@thevisionpakistan)

نمرہ مہرہ نے کہا کہ میری نزدیک ایک مثالی شریکِ حیات وہ ہے جو نرم مزاج، خوش اخلاق، شائستہ گفتگو کرنے والا اور دوسروں کا احترام کرنے والا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ہونے والے شوہر میں سب سے اہم خوبی یہ دیکھنا چاہوں گی کہ وہ مشکل حالات میں صبر، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے، جذبات میں بہنے کے بجائے ہر صورتحال کو دانشمندی، سکون اور مثبت انداز سے سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔