Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیلم منیر نے’ارطغرل غازی‘ پرپاکستانی فنکاروں کو کیا کہا؟

Now Reading:

نیلم منیر نے’ارطغرل غازی‘ پرپاکستانی فنکاروں کو کیا کہا؟
نیلیم منیر

تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی فتوحات کی عظیم داستان ترک سیریز ’ارتغرل غازی‘ اس وقت پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بناچکا ہے اور ڈرامے کی اردو ڈبنگ میں پہلی قسط کے نشر ہونے کے ساتھ ہی دیکھنے والے لوگوں کی تعداد لاکھوں تک جاپہنچی ہے۔

اس وقت پاکستان میں’ارطغرل غازی‘نشرکیا جارہاہے اوراب تک ڈرامے کی 24 اقساط مکمل ہوچکی ہیں اور اس عظیم داستان نے تاریخ رقم کردی ہے، کئی پاکستانی فنکاروں کی جانب سے اسے سرکاری ٹی وی پر نشرکرنے پر تحفظات کا اظہار کیاگیا، تاہم اداکارہ نیلم منیر ’ارطغرل غازی‘ نشر ہونے کی زبردست حمایت کرتے ہوئے سامنے آئی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنا پیغام دے ڈالا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر چہ میں اپنی برداری میں تمام لوگوں کے خیالات کا احترام کرتی ہوں لیکن میں یہ سمجھتی ہوں کہ یہ ترکش یا پاکستانی مواد کا معاملہ نہیں ہے ، ہمیں اس سے باہر نکل کر دیکھنا چاہیے۔‘

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

Advertisement

Even though I respect views of everyone in my fraternity but I feel it's not the matter of Turkish content or Pakistani content. We should look beyond and understand that its Islamic content, which has so much wisdom and teaches us the history and the values of Muslims. They gave their lives for justice and remained on Allah's path. And they kept Islam alive. It's like reading a book which is full of great history of muslims. Let's just feel proud of our islamic heritage and get motivated and also create content in Pakistan which we should also be proud of. Allah Kareem

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on

نیلم منیر کا کہناتھا کہ ’یہ اسلامی مواد ہے ،جس میں بہت ہی زیادہ حکمت ہے اور یہ ہمیں مسلمانوں کی تاریخ اور اقدار کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے ، انہوں نے انصاف کے قیام کیلئے اپنی جانیں قربان کیں اور اللہ کے راستے پر چلتے رہے۔‘

Advertisement

اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ ’ یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ آپ کوئی مسلمانوں کی تاریخ پر لکھی کتاب پڑھ رہے ہوں، آئیں اسلامی ورثے پر فخر کریں اور ایسا ہی مواد پاکستان میں بھی بنانے کے جذبے سے کام کریں جس پر ہم بھی فخر کر سکیں‘ ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر