Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس بچوں کے ناموں پر بھی اثر انداز

Now Reading:

کورونا وائرس بچوں کے ناموں پر بھی اثر انداز

عالمی وبا سے جہاں لوگ متاثر ہو رہے تھے وہیں اب بچوں کے نام بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں بھارت میں کورنا اور کوویڈ کے بعد کورنٹائن اور سنیٹائزر کی پیدائش ہو گئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے ایک گاؤں میں والدین نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے جڑواں بیٹوں کے نام ’کورنٹائن‘ اور ’سینیٹائیزر‘ رکھ دیے۔

یاد رہے کہ کورونا نے طرز زندگی تو بدلا ہی تھا  پر اب ناموں کو بھی نیا رنگ دے دیا ہے۔

Advertisement

  اس حوالے سے بچوں کی ماں کا کہنا تھا کہ انہیں اندازاہ ہوا کہ کورونا سے بچنے کے صرف دو ہی طریقے ہیں اور وہ ہیں ’کورنٹائن‘ ہوجانا اور حفاظت کے لیے ’سینیٹائیزر‘ سے بار بار ہاتھ دھونا۔
اس لیے انہوں نے لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے بچوں کے نام ہی ’کورنٹائن‘ اور ’سینیٹائیزر‘ رکھ دیے۔

بچوں کے والد نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کے نام سے قبل ڈاکٹرز سے بھی مشورہ کیا اور انہوں نے بھی انہیں بچوں کے لیے ’کورنٹائن‘ اور ’سینیٹائیزر‘ نام ہی تجویز کیے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے ایک جوڑے نے رواں برس اپریل میں اپنے ہاں پیدا ہونے والے 2 جڑواں بچوں کے نام بھی ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ رکھے تھے۔

جوڑے کے ہاں ایک لڑکا اور ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی اور جوڑے نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک بچے کا نام ’کورونا‘ جبکہ دوسرے کا نام ’کووڈ‘ رکھا تھا۔

جوڑے نے بیٹے کا نام ’کووڈ‘ اور بیٹی کا نام ’کورونا‘ رکھا۔

Advertisement
دوسری جانب اس وقت دنیا کے 190 سے زائد ممالک کورونا کی وبا سے متاثر ہیں اور 28 مئی کی سہ پہر تک دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 لاکھ 16 ہزار سے زائد جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہوچکی تھی۔

a

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر