Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پانچ روز کاروبار کی اجازت،دو دن مکمل لاک ڈائون

Now Reading:

پانچ روز کاروبار کی اجازت،دو دن مکمل لاک ڈائون
لاک ڈاون

سندھ میں نئے ایس او پیز کے ساتھ  ہفتے میں پانچ دن کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہفتہ اور اتوار صوبے بھر میں سخت لاک ڈاؤن ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نئے ایس او پیز کے ساتھ لاک ڈاؤن برقرار رکھنے  کا فیصلہ کرتے ہوئےنوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ہفتے میں پانچ دن صبح 6 سے شام 7 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہفتہ اور اتوار صوبے بھر میں سخت لاک ڈاؤن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہالز، چائے خانے، سینما اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

صوبے میں ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ 2 جون کو کیا جائے گا۔ ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاروباری مراکز شام 7 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ وزارت ریلوے 40 ٹرینیں چلا سکے گی۔

وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہونے والے ان اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہباز شریف نے 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا
چلاس میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
آزادی صحافت کا عالمی دن، صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا پیغام
چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بول نیوز آمد، سی ای او سمیر چشتی سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر