Advertisement
Advertisement
Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 مریض انتقال کر گئے ہیں

Now Reading:

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 مریض انتقال کر گئے ہیں
مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار910 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 29 مریض جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 824 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار78 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں کورونا کے ایک ہزار 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 555 ہو گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 مریض انتقال کر گئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اس وقت 367 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور کورونا سے متاثر 56 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Advertisement

آج سب سے زیادہ 7 ہزار 547 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

اندرون سندھ سے متعلق بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں 73، گھوٹکی 36 اور شکارپور میں 24 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ جامشورو ، کشمور اور کندھ کوٹ میں 13،13 مزید کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ قمبر اور شہدادکوٹ میں 10، خیرپور اور دادو میں 9،9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق اسی طرح میرپورخاص اور سجاول میں 8،8 اور جیکب آباد میں 7 نئے کیسز ظاہر ہوئے جبکہ نوابشاہ اور بدین میں 4،4 اور سانگھڑ میں 3 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر