Advertisement
Advertisement
Advertisement

قُطب شمالی کے دریامیں تیل بہنے کا واقعہ، روسی صدر کا ایمرجنسی کا اعلان

Now Reading:

قُطب شمالی کے دریامیں تیل بہنے کا واقعہ، روسی صدر کا ایمرجنسی کا اعلان

روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے قُطبِ شمالی کے دو دریاوں میں 21ہزار ٹن ڈیزل کے بہہ جانے کے واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ کئی روزقبل پیش آیا جب نورلسک کے ایک علاقے میں پاور پلانٹ سے 21ہزار ٹن ڈیزل بہنا شروع ہوا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق پاور پلانٹ کے اسٹوریج ٹاور سے ایک گاڑی ٹکرا کر تباہ ہوگئی جس کے بعد پاور پلانٹ کے تیل کے ٹینک کی دیواریں پھٹ گئیں اور وہاں آگ لگ گئی جبکہ وہاں موجود تیل بھی بہنا شروع ہوگیا۔ حادثے کی خبر انتظامیہ کو کئی روز گزر جانے کے بعد ہوئی۔

پاور پلانٹ پر تعینات حکام دو روز سے حادثے سے نمٹنے کیلئے کوششیں کررہے تھے تاہم جائے حادثہ پر ایک لاکھ اسکوائر میٹر زمین پر تیل بہہ جانے کے بعد بالآخر روسی صدر کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔

صدر پیوتن نے اس واقعےپر گورنر الیگزینڈر اُس پر سخت برہمی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام کو اس واقعے کا علم تاخیر سے کیوں ہوا؟

Advertisement

جس پر انہیں بتایا گیا کہ حادثے کے بارے میں انہیں بھی علم سوشل میڈیا کے ذریعہ ہوا، گورنر کی جانب سے واقعے سے نمٹنے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت بھی طلب کی گئی ہے۔

جس پر روسی صدر نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اب ہمیں ایسے واقعے کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوگا؟ بعد ازاں روسی صدر پوتِن نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پلانٹ کے ایک مینیجر کو زیرِ حراست لے لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر