Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی چیئرمین سینیٹ کو کامیابی پر مبارکباد

Now Reading:

وزیر اعظم کی چیئرمین سینیٹ کو کامیابی پر مبارکباد
Imran Khan congraulates Sanjrani

Official portrait of President Donald J. Trump, Friday, October 6, 2017. (Official White House photo by Shealah Craighead)

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پرصادق سنجرانی کو مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد 45 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے ناکام ہوگئی تھی۔
صادق سنجرانی کی جیت پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
اس سے قبل تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد صادق سنجرانی نے کہا کہ کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی ہے، ہم سب فیڈریشن چاہتے ہیں۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں صادق سنجرانی نے کہا کہ تحریک کی ناکامی کسی کی ہار یا جیت نہیں، ہم سب فیڈریشن چاہتے ہیں۔

Advertisement
صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ سب نے مہربانی کی جنہوں نے مجھے ایوان چلانے کےلیے بہترسمجھا۔ قوانین کے مطابق ہاؤس چلایا، کوئی زیادتی نہیں کی۔
واضح رہے کہ قرارداد پیش کئے جانے کے بعد 64 ارکان نے کھڑے ہو کر حمایت کی لیکن خفیہ ووٹنگ میں صرف 50 ووٹ ڈالے گئے۔
سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو عہدے سے ہٹانے کیلئے اپوزیشن اتحاد اور حکومت اور ان کے اتحادیوں کی قراردادوں پر رائے شماری ہوئی ۔
سینیٹ کا خصوصی اجلاس پریزائیڈنگ افسر بیرسٹرسیف کی زیر صدارت ہوا ۔
اپوزیشن نے صادق سنجرانی کی جگہ نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر