محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مطلع مکمل صاف اور تیز دھوپ رہے گی جبکہ دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جس کے باعث گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔
علاوہ ازیں کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News