’حاملہ ہوں، پھر بھی آگ میں جارہی ہوں‘

جان کو خطرہ ،لیکن خدمت کا عزم چٹان جیسا بلند۔آسٹریلیا کی خاتون فائر فائٹر حاملہ ہونے کے باوجودانسانی جان بچانے کے لئے آگ سے کھیل رہی ہیں۔
آسٹریلیا کے جنگلات میں کئی روز سے لگی آگ اب تک مکمل طور پر بجھائی نہ جاسکی ہے۔ سیکڑوں ایکڑ زمین کا حصہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔حکومت کی جانب سے کئی شہروں میں الرٹ ہے جبکہ آگ بجھانے کے لئے زمین کے ساتھ ساتھ فضائی امداد بھی طلب کی جارہی ہیں۔
ایسے میں 23 سالہ کیٹ روبن ولیم سن نامی خاتون فائر فائٹر ،جوتین ماہ سے حاملہ ہیں،انسانی خدمت کی خاطر امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کے فیصلے پر ڈٹی ہوئی ہیں۔ اپنی خدمات کی بدولت کیٹ روبن ولیم سن سوشل میڈیا پر بھی جوش اور جذبے کی مثال بن چکی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ان کا انٹرویو شائع کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’بھلے میری جان چلی جائے، میں نہ پہلی حاملہ فائر فائٹر ہوں اور نہ آخری ‘
انہوں نے کہا کہ’میں کسی صورت انسانی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔‘
کیٹ روبن ولیم سن نے اپنے انسٹاگرام پر الٹرا ساؤنڈ رپورٹ بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’13 ہفتوں سے حاملہ ہوں ،پھر بھی آگ میں جارہی ہوں ‘
https://www.instagram.com/p/B4rZIhchpWp/?utm_source=ig_embed
کیٹ روبن ولیم سن کا تعلق نیو ساؤتھ ویلز کے فائر فائٹنگ کے محکمہ سے اور وہ 11 برس سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جھاڑیوں میں لگی آگ نے ہزاروں افراد کو بےگھر کردیا ہے۔ آتشزدگی نے مختلف شہروں کے پچیاسی سے زائد مقامات کواپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
شہر سڈنی ،ریاست نیو ساؤتھ ویلز سمیت پچیاسی سے زائد مقامات پر لگی آگ نےہزاروں گھروں کو خاکستر کردیا ہے۔حکام کے مطابق فائرفائٹرز کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ متعدد فائرفائٹرز بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ انتظامیہ نے نیو ساؤتھ ویلز کے چھ سو سے زائد اسکول اور کالج کو بند کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News