
چیٹ جی پی ٹی ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جو ہر قسم کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتا ہے۔
تاہم کچھ ایسی چیزیں ہیں جن پر یہ سافٹ ویئر ناکام ہو جاتا ہے۔
ایک صارف نے اس سافٹ ویئر کا امتحان لیا اور اس کے جواب نے سب کو حیران کر دیا۔
سوال تھا ایک اچھی سی ریسیپی پر، سب سے پہلے چیٹ جی پی پی ٹی پر ہم نے کہا، برائے کرم مجھے کھانوں کی کوئی ترکیب بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی ٹیکنالوجی کا کارنامہ؛ طالب علم نے باآسانی امتحان پاس کرلیا
چیٹ جی پی ٹی کا جواب تھا: بالکل! یہ ایک کلاسک اور مزیدار ڈش کی ترکیب ہے، گوشت کی چٹنی کے ساتھ اسپیگٹی۔
ترکیب
ایک پین میں درمیانی آنچ پر گوشت، پیاز اور لہسن کو اس وقت تک پکائیں کہ گائے کا گوشت اچھی طرح گلابی ہو جائے، پکنے پر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دیں۔
اس کے بعد پین کڑاہی سے اضافی چکنائی نکال دیں اور اس میں پسے ہوئے ٹماٹر، تلسی، نمک اور کالی مرچ ڈال دیں۔
15 سے 20 منٹ تک اسے پکنے اور ابلنے دیں اور وقتاً فوقتاً اس میں چمچہ چلاتے رہیں۔
اس دوران پانی میں اسپیگٹی کو اس حد تک پکائیں کہ وہ گلے نہ بلکہ ہلکے سخت رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس نے چیٹ جی پی ٹی کے بڑے فوائد بتادیے
اس کے بعد اسپگیٹی کو پانی سے نکالیں اور اسے پین میں گوشت اور چٹنی کے ساتھ ڈال دیں، انھہیں آپس میں اچھی طرح سے ملائیں اور ایک یا دو منٹ تک پکائیں، یہاں تک کہ چٹنی خوب گرم ہو اور اسپیگٹی میں اس میں اچھی طرح سے مل جائے۔
اور اب اس کے اوپر پنیر کے ٹکڑے ڈالیں اور کھانے کے لیے پیش کر دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News