Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹا تھریڈز، سمپسن کی ایک اور پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی؟

Now Reading:

میٹا تھریڈز، سمپسن کی ایک اور پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی؟

میٹا تھریڈز، سمپسن کی ایک اور پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی؟

میٹا کے نئے پلیٹ فارم ‘تھریڈز’ کو ’ٹوئٹر کلر‘ کہا جارہا ہے اور اس ایپ کے لانچ کے چند گھنٹوں کے بعد ہی اسے 10 ملین صارفین نے سائن اپ کیا۔

میٹا کی اس ایپ کے حوالے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک نئی خبر گردش کر رہی جس کے مطابق معروف امریکی کارٹون سمپسن میں ’تھریڈز‘ کے حوالے سے پہلے ہی دکھا دیا گیا تھا۔

مستقبل کے متعلق پیشگوئی کرنے والی کارٹون سیریز سمپسن آج سے 34 سال قبل 1989 میں نشر ہونا شروع ہوئی اور چند سال گزرنے کے بعد اس کارٹون کی پرانی اقساط میں دکھائے گئے واقعات سچ ہونے لگے۔

گزشتہ کئی سالوں سے یہ حیران کن معاملہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ دنیا بھر میں رونما ہونے والے متعدد واقعات و حادثات سمپسن میں برسوں پہلے ہی دکھائے جا چکے ہیں، جن کا انکشاف واقعہ رونما ہونے کے بعد ہوتا ہے۔

اب حال ہی میں ’سمپسن‘ کے مرکزی کردار ’ہومر‘ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اس کے کان پر ہو با ہو ’تھریڈز‘ کا لوگو بنا دکھائی دے رہا ہے اور اس تصویر سے یہ بات اخذ کی جارہی ہے کہ سمپسن کی کسی ایک قسط میں تھریڈز کے حوالے سے بھی دکھایا جاچکا ہے۔

Advertisement

اس خبر نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو حیران کردیا، بعد ازاں یہ بات سامنے آگئی کہ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی تصویر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ہومر کے کان پر بنایا گیا ’تھریڈز‘ کا لوگو ایڈٹ کیا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر