انگلینڈ میں خاتون کی شادی کی انگوٹھی ڈھونڈے کیلئے خاکروبوں کی پوری ٹیم تعینات کر دی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
انگلینڈ کے ایک قصبے نیو ہیمپشائر کے ایک شخص کیون بٹلر کا کہنا ہے کہ اس نے غلطی سے اپنی بیوی کی شادی کی انگوٹھی کو کوڑے دان میں پھینک دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنا ٹیشو مقامی کوڑے دان میں پھینکا تو مجھے احساس ہوا کہ اس میں تو میری بیوی کی انگوٹھی تھی جسے دھونے کے بعد خشک کرنے کے لیے ٹیشو میں رکھا تھا۔
کیون بٹلر نے کہا کہ میں نے احتیاطی طور پر اپنے اردگرد دیکھا کہ شاید کہی انگوٹھی گر گئی ہو، لیکن جب مجھے انگوٹھی کہی نہیں ملی تو میں کوڑے دان کے اسٹیشن سروس ڈائیریکٹر کو اس احوال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سروس ڈائیریکٹر نے اپنی ٹیم کی نگرانی میں 20 ٹن کے کوڑے کے ڈبے میں انگوٹھی کو ڈھونڈنا شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد کوڑے کے ایک تھیلے سے ٹیشو کے اندر سے انگوٹھی مل گئی۔




















