وہ کون سے ممالک ہیں جہاں 2025 میں جرائم کی شرح حیران کن طورپرانتہائی کم رہی؟۔ 2025 کے لئے 10 محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کری دی گئی ہے ۔
آئیے ہم بتاتے ہیں آپ کو کہ ان ممالک کو دنیا بھر کیوں نمایاں حیثیت حاصل ہے ۔ کہنے کو تو سال 2025 میں دنیا بھر میں بہت دردناک واقعات بھی سامنے آئے۔
جن میں دہشتگردی کے کھلے واقعات، فائرنگ، چاقو حملے، سیاسی کشیدگی، معاشی بے یقینی اور دیگر جرائم شامل تھے۔
اس کے باوجودکچھ ممالک ایسے بھی ہیں جو غیر معمولی حدتک محفوظ رہے ۔ جہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی جس کی وجہ سے ماہرین شماریات بھی حیران رہ گئے۔
2025 کے مطابق دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ جس میں ائر لینڈ، آسٹریا، نیوزی لینڈ، سنگاپور،سوئٹزرلینڈ، پرتگال ،ڈنمارک، سلووینیا اور ملائیشیا شامل ہیں۔
انتہائی کم جرائم، مضبوط سماجی نظام اور بین الاقوامی تنازعات سے دور رہنے کی پالیسی نے ان ممالک کو ممتاز رکھا۔



















