Site icon بول نیوز

ایک لاکھ غباروں سے بنے اس کرسمس ٹری کی انوکھی بات کیا ہے؟

ایک لاکھ غباروں سے بنے اس کرسمس ٹری کی انوکھی بات کیا ہے؟

برطانوی ہوٹل نے کرسمس کے موقع پر 100,000 غباروں سے تیارکرسمس ٹری پیش کیا ہے جو سجاوٹ کا انوکھا انداز پیش کرتاہے۔

25 فٹ بلند یہ کرسمس ٹری مکمل طور پر غباروں سے تیار کیا گیا، جبکہ یہ ٹری ایک ٹرانسپیرنٹ کورکے اندر رکھا گیا ہے۔

ایک لاکھ غباروں سے تیار یہ ٹری برمنگھم کے اسٹن کولڈفیلڈ میں واقع مور ہال ہوٹل اور سپا کے باہر نصب کیا گیا ہے، یہ کرسمس ٹری ناؤمی اسپنسر خاتون نے تیار کیا ہے جنہیں غباروں کی آرٹسٹ اور بیلون کلر بلینڈنگ کی مالکہ کہا جاتا ہے۔

 

اس ٹری کی سب سے خاص بات یہ ہے اسے چیریٹی کے لیے پیسے جمع کرنے کے ایک طریقہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے کیونکہ اس میں موجود ہر غبارہ مخیر حضرات خرید سکتے ہیں، یعنی ہر غبارے کو 3.30 ڈالر میں اسپانسر کیا جا سکتا ہے، جب کہ 13.19 ڈالر میں کسی مرحوم عزیز کی یاد میں ایک یادگاری غبارہ اور 165 ڈالر میں درخت پر ایک برانڈڈ غبارہ بابل خریدا جا سکتا ہے۔

Exit mobile version