بول نیوز

قریب سے لی گئی مکڑی کے جال کی تصویر نے سائنسی تصویر کا مقابلہ جیت لیا

رایل سوسائٹی پبلشنگ فوٹوگرافی 2025 کے مقابلے میں قریب سے لی گئی مکڑی کے جال کی تصویر نے میدان مارلیا۔

آسٹریلوی نیٹ کاسٹنگ اسپائیڈر کے ریشم کی یہ دلفریب اور پیچیدہ قریبی تصویر سائنس کی دنیا میں تہلکہ مچا رہی ہے۔

تصویر میں نظر آنے والا یہ جال کھاتے دھاگے، جن کے گرد باریک اور لوپ کی شکل میں لپٹے ہوئے ریشے دکھائی دیتے ہیں، اس مکڑی کے مخصوص شکار کے طریقے کو بے نقاب کرتے ہیں۔

دیگر مکڑیاں جالا بناکر شکار کا انتظار کرتی ہیں لیکن یہ مکڑی اپنے اگلے چار پیروں میں جال تھام کر بیٹھتی ہے اور مناسب وقت پر اسے اچانک اپنے شکار پر ڈال دیتی ہے۔

الیکٹران مائیکرو اسکوپ سے لی گئی تصویر میں واضح ہے کہ اس کا ریشم منفرد ساخت رکھتا ہے جو کہ ایک لچکدار کور جس کے اردگرد مختلف سائز کے سخت ریشوں کی تہہ موجود ہے، جو اسے بیک وقت مضبوط اور انتہائی لچکدار بناتی ہے۔

یہ حیرت انگیز تصویر ارجنٹینا کے برنردینو ریوادویا میوزیم آف نیچرل سائنسز سے تعلق رکھنے والے مارٹن جے رامیرز اور ان کے ساتھیوں نے لی جسے رایل سوسائٹی پبلشنگ فوٹوگرافی مقابلہ 2025 کا مجموعی فاتح قرار دیا گیا۔

جانوروں کے رویوں کی کیٹیگری

 

رویوں کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن پیٹر ہڈسن کی تصویر نے حاصل کی جن کا تعلق پینسلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی سے ہے۔

تصویر میں دو نر گریٹر پرائیری چکنز کی لڑائی دکھائی گئی ہے جو افزائشِ نسل کے موسم میں ’’لیک‘‘ نامی مقام پر اکٹھے ہو کر ماداؤں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ پرندے ہوا میں اچھل کر ایک دوسرے پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی لمحہ کیمرے میں قید کیا گیا۔

ماحولیات و ایکولوجی

 

ایکولوجی اور ماحولیاتی سائنس کی کیٹیگری میں اٹلی کی یونیورسٹی آف ٹورین سے تعلق رکھنے والے فلیپو کاروگاتی نے میدان مارا۔

ان کی تصویر مڈغاسکر میں فیلڈ ورک کے دوران لی گئی جس میں ’’گیبا مینٹس لیبر‘‘ نسل کے مینڈک کے بچے جِیلی جیسے مادّے میں تیرتے دکھائی دیتے ہیں جو درخت کے تنے سے لٹک رہا ہوتا ہے۔

رنر اپ تصویر

برطانیہ کی فوٹوگرافر ایرینا پیٹروا اداماتزکی کی تصویر رویوں کی کیٹیگری میں رنر اپ قرار پائی۔

یہ تصویر دنیا کی سب سے بڑی پتنگوں میں سے ایک اٹاکس اٹلس کی غیر معمولی نقل کو دکھاتی ہے۔

اس کی پروں کے سِرے سانپ کے سر سے مشابہت رکھتے ہیں جو اسے شکاری پرندوں سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔

اٹاکاما ریگستان کی متاثرکن تصویر

زمینی سائنس اور موسمیات کی کیٹیگری میں رنر اپ تصویر فیلپے رئیوس سلوا کی ہے جو چلی کی پوٹفیشل کیتھولک یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔

چلی کے مشہور اٹاکاما ریگستان میں ساحل سے آنے والے اسٹرٹوکیمولس بادل پانی کا قیمتی ذریعہ ہیں۔

رئیوس سلوا اور ان کی ٹیم ان بادلوں سے پانی جمع کرکے اسے پینے کے قابل بنانے کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔ تصویر اسی ریسرچ کا حصہ ہے۔

6 ماہ بعد طلوعِ آفتاب کا دل موہ لینے والا منظر

فلکیات کی کیٹیگری میں رنر اپ تصویر کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی کے امان چوکشی نے لی۔

یہ تصویر جنوبی قطب پر چھ ماہ کی تاریکی کے بعد سورج کے طلوع ہونے کا نادر و نایاب منظر پیش کرتی ہے۔

چوکشی نے 70 ڈگری سینٹی گریڈ کی سخت سردی میں اپنا کیمرہ گرم کرکے 360 ڈگری پینارامک شاٹ لیا اور پھر اسے ایک اسٹیریوگرافک (چھوٹے سیارے جیسی) تصویر میں تبدیل کیا جس کے کناروں پر سبز اور جامنی رنگ کی شفقِ قطبی اور اوپر کہکشاں (ملکی وے) دکھائی دیتی ہے۔

Exit mobile version