یو اے ای میں 6 دن کی بچی کے دانت کیسے نکل آئے ؟ پوری دنیا حیران رہ گئی۔ یہ نیا اور نادر واقعہ شارجہ میں پیش آیا۔
اس واقعے نے ڈاکٹروں سمیت سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔ بے بی مہرہ عبدالرحمان 3 دسمبر 2025 کو ام القوین کے خلیفہ اسپتال میں پیدا ہوئی تھی۔
اہل خانہ نے معمول کے معائنے کے دوران بچی کے منہ میں ایک ننھا سا دانت دیکھا۔ جس پر فوراً ڈاکٹرز سے رابطہ کیا گیا۔
ڈاکٹرز کی وضاحت
ڈاکٹروں نے اس غیر معمولی واقعے کو “ولادی دانت” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ بچوں میں پیدائش کے فوراً بعد یا چند دنوں میں دانت نکل سکتے ہیں۔
تاہم ان دانتوں کو عموماً بچی کی صحت کے لیے خطرہ نہیں سمجھا جاتا، حالانکہ بعض صورتوں میں یہ نایاب طبی مسائل سے جڑے بھی ہو سکتے ہیں۔
والدین کی خوشی اور تشویش
مہرہ کے والدین نے بیٹی کے جلد دانت نکلنے پر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا۔ اسپتال کے ماہرین نے بتایا کہ بچی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور اس کی نشوونما کی نگرانی کی جارہی ہے۔
ڈاکٹروں نے مزید یہ واضح کیا کہ اس غیر معمولی حالت کی وجہ سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں ہے۔
Medical miracle: Doctors stunned as Sharjah infant shows fully formed tooth only 6 days after birth!
Read more: https://t.co/7EKEvMaU7e pic.twitter.com/3qXcZwKv5D
— Gulf News (@gulf_news) December 7, 2025




















