امریکی سائنس دان ہائنز فان فوسٹر کی 60 برس پرانی پیشگوئی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
امریکی سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی پرانی پیشگوئی دوبارہ منظرِ عام پر آگئی ہے، جس کے مطابق دنیا جمعہ، 13 نومبر 2026 کو بےقابو آبادی میں اضافے کے باعث ختم ہوسکتی ہے۔
یہ پیشگوئی 1960 میں کی گئی تھی، جو خبردار کرتی ہے کہ انسانیت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی بالآخر زمین کو اس کی حد سے آگے دھکیل سکتی ہے اور ممکنہ طور پر تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔

فان فوسٹر کا کہنا تھا کہ اگر آبادی پر سخت پابندیاں نہ لگائی گئیں تو معاشروں کو تباہ کن نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے، چاہے وہ وسائل کی کمی ہو، تنازعات ہوں یا خود تباہی۔
تاہم، دنیا کے اختتام سے متعلق بہت سی پیشگوئیاں وقت کے ساتھ غلط ثابت ہو چکی ہیں لیکن یہ دعویٰ ایک بار پھر عالمی آبادی کے رجحانات، پائیداری اور مستقبل کے لیے ذمہ دارانہ طویل المدتی منصوبہ بندی کی فوری ضرورت پر بحث چھیڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: آئندہ ہفتے دنیا ختم ہوجائے گی؟




















