Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برازیل کے جنگلات میں مینڈک کی نئی نسل دریافت

چمکتا سنہری رنگ لیے یہ مینڈک ایک سینٹی میٹر سے قدرے بڑا ہے، اور جنوبی برازیل کے پہاڑوں میں رہتا ہے۔

برازیل کے گھنے جنگلات میں چھوٹے مینڈک جنہیں ٹوڈلٹ کہا جاتا ہے کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے۔

چمکتا سنہری رنگ لیے یہ مینڈک ایک سینٹی میٹر سے قدرے بڑا ہے، اور جنوبی برازیل کے پہاڑوں میں رہتا ہے۔

مینڈک کی یہ نئی نسل مقامی ہے، اور تقریباً 750 میٹر (تقریباً آدھا میل) بلند، برازیل کے جنوبی علاقے، سانٹا کاترینا کی سیرا ڈو کیریری پہاڑی سلسلے میں پتوں کے نیچے چھپی رہتی ہے۔

لیبارٹری میں معائنے کے دوران پتا چلا کہ اس کا تعلق بریکیسفالائیڈے خاندان سے ہے اوروہ بھی اسی پہاڑی سلسلے میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زندہ مینڈک پر مشروم اگنے سے سائنسدان حیران

 اگرچہ اس مینڈک کا رنگ بہت نمایاں ہے، تاہم محققین نے اسے اس کی آوز سن کی اسے ڈھونڈ نکالا۔

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے اگرچہ یہ مینڈک  نسبتاً محفوظ ماحول میں رہتا ہے، تاہم اس کی حفاظت کے لیے برازیل میں پہاڑی جنگلات میں انسانی آمدورفت کو محدود کیا جائے۔