بہن کوکینسر سے بچانے کے لئے بھائی 50 ڈگری ٹھنڈے پانی میں کود گیا۔ یہ واقعہ انگلینڈ کے کاؤنٹی ورک شائر کے علاقے کنیل ورتھ میں پیش آیا۔
فوٹوگرافر وِل جانسٹن نے اپنی بہن کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد ایک نیا اور غیر روایتی طریقہ اپنایا ۔
سردیوں میں یخ پانی میں غوطے لگانے والی مہم 12 ڈِپس آف کرسمس کی مدد سے وہ کینسر ریسرچ یوکے کے لیے فنڈز اکٹھا کر رہے ہیں۔
یہ سب کچھ وہ اپنی بہن لورا میتھیوز، جو کہ پیار سے “لوس” کہلاتی ہیں،کے نام پر کر رہے ہیں۔
مقصد کیا تھا؟
وِل جانسٹن اب تک اس مہم کے تحت چھ غوطے مکمل کر چکے ہیں، اور ان کا اگلا ہدف 2,000 پاؤنڈ جمع کرنا ہے۔
وِل کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ شروع کرنے کی وجہ ان کی بہن کی بیماری تھی، جنہیں صرف تین ہفتے قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
’’میں بالکل بے بس اور پریشان تھا، سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ کیا کروں، لیکن جب مجھے اس مہم کا علم ہوا تو فوراً اس میں شامل ہو گیا،‘۔

ٹھنڈے ترین پانی میں کودنے کی وجہ کیا بتائی ؟
وِل جو دو بچوں کے والد ہیں، بالسال کامن کے لیونڈر ہال میں واقع وائلڈ سوئمنگ لیک میں چھلانگیں لگاتے ہیں۔ یہاں پانی کا درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔
وِل کا کہنا ہے کہ شروع میں سردی کا شدید احساس ہوتا ہے، لیکن کچھ ہی لمحوں میں وہ اس احساس کو بھول جاتے ہیں۔
’’پہلے پہل جب میں پانی میں چھلانگ لگاتا ہوں، تو سردی بہت تیز لگتی ہے۔
لیکن چند سیکنڈز بعد جسم اس سردی کو چھوڑ کر سکون محسوس کرتا ہے۔ سانس بحال ہونے کے بعد لطف آنا شروع ہو جاتا ہے،‘‘۔
لورا میتھیوز کو کینسر کی تشخیص کے بعد سرجری اور ریڈیوتھراپی کی تجویز دی گئی ہے،۔ وِل کا کہنا ہے کہ ان کی بہن انتہائی مضبوط ہیں۔ ’’ہم سب اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں۔




















