غیر معمولی آمدنی کے خواہشمند افراد کےلئے نوکری کی بہترین پیشکش کردی گئی ۔ اس سلسلے میں 6 ماہ کے ریسرچ کنٹریکٹ کی پیشکش ہوئی ہے۔
اب اس کےلئے آپ کو انٹار کٹیکا کا سفر کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ایک 19سالہ ماحولیاتی محقق کو انٹارکٹیکا میں مکمرڈو اسٹیشن پریہ پیشکش کی گئی ہے۔
جس کے سبب نوجوان کو فیصلہ کرنے میں مشکل درپیش ہے اور تذبذب کا شکار ے ۔ پیشکش کے مطابق محقق کو 6 ماہ کے دوران تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر معاوضہ ملے گا۔
یہ معاوضہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4 کروڑ 4 لاکھ روپے بنتا ہے۔ کمپنی خوراک، رہائش، سفری اخراجات اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کرے گی۔
محقق نے آن لائن فورم پر لکھا کہ انٹارکٹیکا میں رہتے ہوئے ان کے تقریباً کوئی اخراجات نہیں ہوں گے۔ اس لیے پوری تنخواہ جمع کی جاسکتی ہے۔
تاہم انہوں نے کہاکہ 6 ماہ کی طویل دوری ان کی ذاتی زندگی کے لیے بڑا امتحان بن سکتی ہے۔
ان کے مطابق گرل فرینڈ اسپورٹ کرتی ہیں لیکن طویل جدائی انہیں پریشان کررہی ہے۔
واضح رہے کہ انٹار کٹیکا میں مختلف شعبوں میں نوکریوں کے لئے بھاری معاوضوں کی پیشکش موجودہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس سال اس نوعیت کی کم از کم 80 سے زیادہ نوکریاں تاحال خالی ہیں۔




















