سالگرہ سے ایک دن قبل امریکی خاتون نے 10لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی ۔ خاتون کا جنم دن یاد گار ہوگیا۔
خاتون کے مطابق لاٹری کے لیے خریدے گئے 2 ٹکٹس میں ایک پرنمبرز ملتے ہی انعامی رقم ظاہر ہوگئی۔ جس پر انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا اور حیران رہ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کافی دیر تک ٹکٹ کو دیکھتی رہیں کیونکہ انہیں یقین ہی نہیں ہورہاتھا۔ ان کا کہناتھا کہ وہ اس رقم سے پہلے اپنا قرض اتاریں گی۔
خاتون نے بتایاکہ وہ ایک گاڑی خریدیں گی اور گھر کے لیے ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
لاٹری حکام کے مطابق لیٹریس پریزنٹائن نے کیلیفورنیا لاٹری کا اسکریچ کارڈ خریدا تھا۔جو وہ عموماً کامپٹن میں ایسٹ کامپٹن بولیوارڈ پر واقع ایک ڈونٹ شاپ سے خریدتی ہیں۔
ان کا معمول تھا کہ وہ روزانہ صبح 10 ڈالر کے 2 اسکریچ کارڈ لیتی تھیں۔ سالگرہ سے ایک دن پہلے بھی انہوں نے یہی معمول دہرایا۔

