ہنستے کھیلتے گوریلا کی تصویر نے “کامیڈی وائلڈ لائف ایوارڈز” (Comedy Wildlife Awards) میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
یہ منظر ایک برطانوی فوٹوگرافر، مارک میتھکون کی محنت کا نتیجہ تھا۔ جنہوں نے روانڈا کے ویرونگا پہاڑوں میں گوریلوں کی تلاش میں چار دن گزارے۔
میتھکون نے اس دوران ایک نر گوریلا کی تصویر لی۔جو خوشی سے اپنے رقص کے فن کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
یہ تصویر اتنی دلکش ثابت ہوئی کہ اسے Nikon Comedy Wildlife Awards میں پہلی پوزیشن مل گئی، اور وہ میملز کیٹیگری میں بھی فاتح بنے۔
میتھکون نے اپنی تصویر “High Five” کے بارے میں کہا کہ وہ گوریلا خاص طور پر اپنی اکروبیٹک صلاحیتیں دکھانے کے لیے بہت پرجوش تھا۔
اس کی یہ کارکردگی دیکھنا ان کے لیے ایک خوبصورت تجربہ تھا۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس شوخ منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر سکے۔
مقابلے کے منتظمین نے بتایا کہ اس سال ایوارڈز میں ریکارڈ تعداد میں 109 ممالک سے 10,000 سے زائد تصاویر موصول ہوئیں۔
ججز نے ان میں سے 40 بہترین تصاویر منتخب کیں، جن میں سے آخرکار پینل نے مجموعی فاتح اور کیٹیگری کے جیتنے والوں کا انتخاب کیا۔




















