Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابی نظام کا سب سے غیر معمولی واقعہ، مردہ شخص الیکشن جیت گیا

مرلی کی موت کے باوجود ان کا نام بیلٹ پیپر سے خارج نہ کیا جا سکا

بھارتی ریاست تلنگانہ میں پنچایت انتخابات کے دوران ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں پولنگ سے چند روز قبل مرنے والے امیدوار نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 53 سالہ امیدوار مرلی کی پولنگ سے پانچ روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث موت واقع ہو گئی تھی۔

مرلی کی موت کے باوجود ان کا نام بیلٹ پیپر سے خارج نہ کیا جا سکا، جس کی وجہ سے مقررہ شیڈول کے مطابق ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد جب ووٹوں کی گنتی کی گئی تو حیران کن طور پر سب سے زیادہ ووٹ مرلی کے نام سامنے آئے۔ اس غیر متوقع نتائج پر نہ صرف انتخابی عملہ بلکہ مقامی حکام بھی حیران رہ گئے۔

رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے اس صورتحال پر فوری طور پر نتائج کی عارضی روک لگا دی اور معاملے کی قانونی اور انتظامی رہنمائی کے لیے اعلیٰ حکام سے رجوع کر لیا۔ حکام کے جائزے کے بعد جلد ہی اس معاملے پر حتمی فیصلہ متوقع ہے۔