Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واشنگٹن ڈی سی:ایک خاندان کے گھر 100 سے زائد ایمازون پارسلزپہنچ گئے

خاتون کا گھر مشہور مقامی ہوٹل سے مماثل ہے جس کی وجہ سے بار بار پارسل پہنچ رہے ہیں

واشنگٹن ڈی سی:ایک خاندان کے گھر 100 سے زائد ایمازون پارسلزپہنچ گئے۔ یہ پارسل چھ ماہ کے دوران ان کے گھرپہنچے ہیں۔

جو دراصل ایک مقامی ہوٹل کے مہمانوں کی خریداری سے متعلق تھے۔ متاثرہ خاتون، جنہوں نے خود کو صرف بریٹنی کے نام سے ظاہر کیا۔

خاتون نے بتایا کہ ان کے گھر کا پتا ایک میل دور واقع آرلو ہوٹل کے پتے سے مماثل ہے۔ ان کا کہناتھاکہ  جس کی وجہ سے یہ غلطی بار بار ہو رہی ہے۔

وضاحت

بریٹنی نے وضاحت کی کہ جب لوگ ایمازون پر خریداری کرتے ہیں، تو ان کا پتا ہوٹل کے ایڈریس سے پہلے آتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ  جس کی وجہ سے پارسل ان کے گھر پہنچ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کے گھر پر بلیوں کا کھانا، وٹامن سپلیمنٹس اور یہاں تک کہ ایک آری بھی ڈیلیور ہو چکا ہے۔

بریٹنی نے بتایاکہ ایک بار چین سا منگوانے والا شخص خودآ کر پارسل لے گیا،نہ تو سوالات کیے اور نہ ہی دروازہ کھولا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے پتے اور ہوٹل کے پتے میں صرف ایک حرف کا فرق ہے۔

ایمازون نے تحقیقات شروع کردی

ایمیزون نے اس واقعے کی  تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔  کہا گیا ہے کہ وہ اس کے مستقل حل پر کام کر رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق  یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں،رواں سال کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ ہوا تھا۔ ان کا پتا ایک چینی کمپنی نے ریٹرن ایڈریس کے طور پر درج کیا تھا۔