سال کی طویل ترین رات اورمختصر ترین دن آج ہے ۔ زمین کے شمالی نصف کرہ میں رات کا دورانیہ اپنی انتہاؤں تک پہنچے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ طویل ترین رات رات 8:03 منٹ سے شروع ہوگی۔ یہ دنیا کے شمالی حصے میں سال کا سب سے طویل رات ہوگی۔
ونٹرسولسٹائس: شمالی نصف کرہ کی طویل ترین رات
فلکیات کی زبان میں اسے ونٹرسولسٹائس یا شمالی سولسٹائس کہا جاتا ہے۔ یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب زمین کا محور سورج سے مخالف سمت میں زیادہ جھکاؤ اختیار کر لیتا ہے۔
جس کی وجہ سے شمالی نصف کرہ میں رات کا دورانیہ طویل اور دن کا دورانیہ مختصر ہو جاتا ہے۔
اس سال، یہ موقع 22 دسمبر کی رات اور دن کو ملا ہے۔ اور یہ تبدیلی ہر سال دسمبر میں آتی ہے، جس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہو سکتی ہیں۔
کراچی میں رات 13 گھنٹے 25 منٹ، دن 10 گھنٹے 35 منٹ
کراچی میں خاص بات یہ ہے کہ یہاں رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 25 منٹ اوردن کا دورانیہ10 گھنٹے 35 منٹ ہوگا۔
یہ توازن زمین کی محوری گردش اور سورج کے گرد زمین کے چکر کی بدولت وجود میں آتا ہے۔
انقلاب سرما کے بعد دنوں میں تبدیلی
زمین کا محور 23.4 ڈگری تک جھکا ہوتا ہے۔انقلاب سرما کے فوراً بعد زمین کے شمالی نصف کرہ میں راتوں کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق زمین کا محوری جھکاؤ مسلسل بدلے گا، جس کے نتیجے میں دن کے اوقات میں اضافہ ہوگا۔راتیں مختصر ہوتی جائیں گی۔
یہ فلکیاتی تبدیلی ہر سال ایک اہم موقع ہوتا ہے جس پر دنوں اور راتوں کی لمبائی میں فرق دیکھنے کو ملتا ہے۔ اور اس بار یہ تبدیلی 22 دسمبر کو واضح ہوگی۔




















