Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باتھ روم میں سگریٹ نوشی روکنے کیلئے چینی شاپنگ سینٹر کا انوکھا اقدام

فی الحال، یہ نیا طریقہ تجرباتی مرحلے میں ہے

چینی شاپنگ سینٹرز نے باتھ روم میں سگریٹ نوشی  روکنے کے کئی ناکام کوششوں کے بعد ایک انوکھا طریقہ اپنایا جو کار گار ثابت ہوا۔

چین کے شہر شینزین میں موجود شیوبی انٹرنیشنل سینٹر میں مردانہ باتھ روم کے باہر ایک سائن بورڈ نصب ہے جس پر لکھا ہے کہ’’سگریٹ نوشی سے شیشہ ٹرانسپیرنٹ ہو جاتا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ پہلے کئی بار کے انتباہ کے باوجود جب لوگ باتھ روم میں سگریٹ نوشی سے باز نہ آئے تو شاپنگ سینٹر نے یہ انوکھا طریقہ اپنایا، جس  کے لیے باتھ روم میں خصوصی دروازے نصب کیے جو دھویں کا پتہ چلتے ہی ٹرانسپیرنٹ ہو جاتے ہیں، جس سے اندر موجود شخص دکھائی دینے لگتا ہے۔

سینٹر کے ترجمان کے مطابق، انہوں نے پہلے بھی سگریٹ نوشی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے تھے اور کچھ کو مخصوص مدت کے لیے پابند کر دیا تھا، مگر اب انہوں نے اس عادت کو روکنے کے لیے دروازوں کے ذریعے لوگوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیادہ کھانا مہنگا پڑگیا، چینی نوجوان نے منگیتر سے منگنی توڑ دی

باتھ روم کے دروازوں پر ایک مستطیل گلاس نصب ہے جس پر خصوصی سلیور ہالائیڈ کمپاؤنڈ لگایا گیا ہے، تاہم، جسے ہی  دروازے سے جڑا سینسر باتھ روم کے کیوبیکل میں سگریٹ کے دھوئیں اور حرارت کا پتہ لگاتا ہے، تو مالیکیولز ردعمل دیتے ہیں اور فوراً دھندلے شیشے کو صاف شیشے میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ اس کے بعد، ایک بلند انتباہی پیغام باتھ روم میں سنائی دینے لگتا ہے۔

دوسری ہاتھ کی دھوئیں کی روک تھام کے قانون کے مطابق، یہ ایک عوامی جگہ ہے جہاں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے، اپنے اور دوسروں کی صحت کے لیے، براہ کرم یہاں سگریٹ نوشی نہ کریں۔

اس اقدام نے چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ لوگ اسے باتھ روم میں سگریٹ نوشی کے خلاف مؤثر طریقہ سمجھتے ہیں، جو کہ ایشیائی ملک میں بہت عام ہے، جبکہ کچھ لوگ اپنی پرائیویسی کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

فی الحال، یہ نیا طریقہ تجرباتی مرحلے میں ہے اور اگر عوام کی طرف سے منفی ردعمل نہ آیا تو یہ مستقل طور پر شینزین کے شاپنگ سینٹر میں یہ دروازے نصب کر دیے جائیں گے۔