Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ؛ خاتون کی معمولی غلطی خوش قسمتی میں بدل گئی

امریکی خاتون ہولی نے ایک معمولی سی غلطی کے نتیجے میں کروڑوں روپے جیت کر سب کو حیران کردیا

امریکی ریاست ایلینوائے کے شہر جانسن سٹی کی رہائشی خاتون ہولی نے ایک معمولی سی غلطی کے نتیجے میں کروڑوں روپے جیت کر سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، ہولی نے ویب سائٹ پر ایک فاسٹ پلے ٹکٹ خریدنے کی کوشش کی تھی، جو کہ صرف دو ڈالر کا تھا، مگر ایک غلطی کے باعث وہ 20 ڈالر کا ’’میگنیفیسنٹ ملٹی پلائر‘‘ ٹکٹ خرید بیٹھیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ اسی ٹکٹ نے ہولی کو 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر تقریباً 7 کروڑ پاکستانی روپے کے جیک پاٹ کا فاتح بنا دیا۔

یہ بھی  پڑھیں: امریکی خاتون کا الیکٹرک کار پر دنیا کا چکر لگانے کا عالمی کارنامہ

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت فلم دیکھنے میں مگن تھیں اور صرف ٹکٹ خریدنے کے لیے ویب سائٹ پر گئیں۔ اچانک ہونے والی اس غلطی کے بعد جب ہولی نے نتائج دیکھے تو انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ اتنی بڑی رقم ان کی قسمت کا حصہ بن چکی ہے۔

ہولی نے اس واقعے کو ایک زبردست تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ کبھی کبھار چھوٹی سی غلطیاں بھی بڑی خوش قسمتی کا باعث بن سکتی ہیں۔‘‘

یہ واقعہ نہ صرف میڈیا بلکہ سماجی حلقوں میں بھی دلچسپی کا موضوع بن گیا، اور لوگوں کو یہ سبق دینے کا موقع ملا کہ زندگی میں چھوٹے سے لمحے یا غلطی بھی آپ کو خوشی دے سکتی اور آپ کی قسمت بدل سکتی ہے۔