Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گمشدہ بلی 250 کلومیٹر کا سفر طے کر کے معجزانہ طور پر گھر واپس پہنچ گئی

ماہرینِ حیوانات کے مطابق بلیوں کی یادداشت اور سمت پہچاننے کی صلاحیت بہت مضبوط ہوتی ہے

فرانس میں ایک گمشدہ بلی پانچ ماہ اور 250 کلومیٹر کا سفر طے کر کے معجزانہ طور پر گھر واپس پہنچ گئی۔

فرانس کے ایک جوڑے کے لیے یہ خبر بیک وقت حیران کن اور خوشی سے بھرپور تھی کہ ان کی پالتو بلی، جو پانچ ماہ قبل اسپین کے سفر کے دوران گم ہو گئی تھی، اچانک ان کے گھر کے قریب سے ہی مل گئی۔

اگست 2025 کے آغاز میں، پیٹرک اور ایولین سائر اسپین کے ایبرو ڈیلٹا کے سفر کے بعد فرانس کے علاقے ہیرالٹ میں واقع اپنے آبائی قصبے اولونزاک سے واپس آ رہے تھے تو راستے میں کاتالونیا کے ایک ریسٹ ایریا میں ایندھن بھروانے کے لیے کچھ دیررکے تاہم اس دوران انہوں نے کافی لینے کا ارادہ کیا اور  جاتے وقت اپنے کیمپر وین کی ایک کھڑکی تھوڑی سی کھلی چھوڑ دی، اور انہیں شبہ ہے کہ اسی دوران ان کی بلی فیلو چپکے سے باہر نکل گئی۔

دونوں میاں بیوی گاڑی میں یہ دیکھے بغیر کہ بلی ہے یا نہیں نے بیٹھ کر گھر جانب سفر پر روانہ ہوگئے، انہیں لگا کہ فیلو حسبِ معمول گاڑی میں کسی آرام دہ جگہ پر سو رہی ہوگی، مگر کئی گھنٹوں بعد، جب وہ فرانس کے آؤدے علاقے میں جھیل کے قریب رکے، تو انہیں احساس ہوا کہ فیلو غائب ہے۔

 انہوں نے کیمپر میں بلی کے وہ تمام پسندیدہ چھپنے کی جگہ دیکھی اور خوراک کے ذریعے بلانے کی کوشش کی، لیکن تب انہیں یقین ہو گیا کہ بلی واقعی گم ہو چکی ہے، اگلے دن پیٹرک اور ایولین واپس اسی ریسٹ ایریا گئے جہاں انہوں نے آخری بار فیلو کو دیکھا تھا، انہوں نے اسے آوازیں دیں اور لوگوں سے پوچھا کہ کیا انہوں نے سیاہ اور سفید رنگ کی بلی دیکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلی کی زبان سمجھنا ہوا آسان، سائنس دانوں نے سادہ راز بتادیا

اس کے بعد انہوں نے ماچانیٹ کی مقامی جانوروں کی فلاحی تنظیم سے رابطہ کیا اور اسپین کی گارڈیا سیول میں بلی کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی، مگر کئی دنوں تک کوئی خبر نہ ملی۔

 تاہم 19 اگست کو انہیں ایک امید کی  کرن نظر آئی جب اطلاع ملی کہ کاتالونیا کے اسی ریسٹ ایریا کے قریب ایک سیاہ اور سفید بلی دیکھی گئی ہے۔

جوڑا دوبارہ اولونزاک سے وہاں پہنچا اور پوری رات وہیں گزار دی، اس امید میں کہ شاید فیلو مل جائے۔ مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔ اگرچہ ایک بلی واقعی دیکھی گئی تھی جو فیلو سے مشابہت رکھتی تھی، مگر وہ کسی کے قریب آنے سے پہلے ہی غائب ہو گئی تھی۔

 اسپین کی جانوروں کی فلاحی تنظیم کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر میں موجود کوئی بھی بلی فیلو نہیں تھی۔

وقت گزرنے کے ساتھ  اس فیملی صبر کر لیا اور یہ مان لیا کہ شاید فیلو ہمیشہ کے لیے کھو چکا ہے۔ لیکن پھر 9 جنوری 2026 کو، بلی کی گمشدگی کے پورے پانچ ماہ بعد، ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔

اولونزاک کے مضافاتی گاؤں ہومپس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ان سے رابطہ کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کی بلی اس کے پاس ہے۔

اس خاتون، ہیلین، نے بتایا کہ بلی تقریباً ایک ماہ پہلے اچانک اس کے پاس آ گئی تھی۔ وہ بہت دبلی، سردی سے کانپتی اور تھکی ہوئی تھی، اس لیے وہ اسے مقامی ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔ وہاں بلی کے جسم میں موجود مائیکروچِپ کے ذریعے معلوم ہوا کہ یہ بلی پیٹرک اور ایولین سیر کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جو اولونزاک کے رہائشی ہیں۔

اگرچہ رجسٹرڈ فون نمبرز اب فعال نہیں تھے، مگر پتے کی مدد سے ہیلین نے میاں بیوی کو ڈھونڈ نکالا اور خوشخبری سنائی۔

 پیٹرک فوراً اس کے ساتھ ہومپس گیا اور وہاں ایک دبلی مگر مجموعی طور پر صحت مند فیلو کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

یہ بات آج بھی ایک معمہ ہے کہ فیلو کس طرح 250 کلومیٹر (155 میل) کا سفر طے کر کے، کئی علاقوں اور ایک بین الاقوامی سرحد عبور کرتے ہوئے، واپس اپنے گھر کے قریب پہنچ گئی۔

 اس کے سفر کا درست راستہ جاننا ناممکن ہے، مگر ماہرینِ حیوانات کے مطابق بلیوں کی یادداشت اور سمت پہچاننے کی صلاحیت بہت مضبوط ہوتی ہے، جس کی بدولت وہ دور دراز فاصلے پر بصری نشانات، مانوس خوشبوؤں اور آوازوں کو یاد رکھ سکتی ہیں۔