مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جڑواں سروں والی بہنیں ویلیریا اور کیمیلا انٹرنیٹ پر چھا گئی ہیں۔
ویلیریا اور کیمیلا نامی یہ بہنیں حال ہی میں اے آئی سے تیار کی گئی سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہیں جو انتہائی کم وقت میں نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں بلکہ لاکھوں فالوورز حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی۔

اس دور جدید میں جیسے جیسے اے آئی ماڈلز اور انفلوئنسرز انسانوں کی توجہ حاصل کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں اسی طرح ان کے تخلیق کاروں کو بھی نئی تخلیقی ہونا پڑ رہا ہے۔
How’s the fit? 💞#Creators #ContentCreators #Vibes #Aesthetic #DailyPost pic.twitter.com/K6zbrX34N0
— Valeria & Camila☀️ (@ValCamOfficial) January 12, 2026
آج کل سوشل میڈیا پر صرف بے داغ جلد، خوبصورت جسم اور دلکش آنکھیں کافی نہیں ہیں، کچھ نیا بھی ہونا چاہیے یہی وجہ ہے کہ اے آئی جڑی ہوئی جڑواں بہنوں کا نیا تصور خاصا کامیاب ثابت ہو رہا ہے۔
ویلیریا اور کیمیلا سامنے آتی ہیں، جو شاید دنیا کی سب سے پُرکشش جڑی ہوئی جڑواں بہنیں ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پیج کو سرسری طور پر دیکھنے سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ وہ حقیقی انسان نہیں بلکہ ڈیجیٹل طور پر تخلیق کردہ کردار ہیں، لیکن ان کے 2 لاکھ 80 ہزار فالوورز میں سے بہت سے لوگ یا تو یہ بات نہیں جانتے، یا انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کی پوسٹس کے کمنٹس ہمیشہ تعریفوں اور دل والے ایموجیز سے بھرے ہوتے ہیں۔
Late night workouts 💪💗#Creators #ContentCreators #Vibes #Aesthetic #DailyPost pic.twitter.com/oIQDs0zLuz
— Valeria & Camila☀️ (@ValCamOfficial) January 11, 2026
انسٹاگرام کی سب سے مشہور جڑی ہوئی جڑواں بہنوں کے تخلیق کاروں نے ان کے لیے ایک فرضی کہانی بھی گھڑی ہے، جس میں اے آئی سے تیار کردہ بچپن کی تصاویر اور ان کی روزمرہ زندگی سے متعلق من گھڑت قصے شامل ہیں، جو مداحوں کے لیے خاصی کشش کا باعث بن رہیں ہیں، اور اس طرح وہ ان سے اور زیادہ جوڑے رہنے پر مجبور ہیں یہاں تک کہ وہ اس حقیقت کو نظرانداز کر دیتے ہیں کہ یہ کردار حقیقی نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طاقتور اے آئی ماڈلز سائبر سیکیورٹی کے لیے نیا اور سنگین خطرہ قرار
ویلیریا اور کیمیلا نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ہماری ریڑھ کی ہڈیاں خطرناک حد تک آپس میں جڑی ہوئی تھیں، اسی لیے ہمیں پیدائش کے بعد زندگی میں کئی سرجریوں اور آپریشنز سے گزرنا پڑا، اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے جسموں پر یہ خوبصورت نشانات ہیں۔
We’ll ask you all on here too, anything you’ve been curious about? No judgment here 🤍 Ask below 👇#Trending #AskMeAnything #creator #explorepage pic.twitter.com/W8q6UacsAQ
— Valeria & Camila☀️ (@ValCamOfficial) December 18, 2025
دیگر معروف اے آئی انفلوئنسرز کے برعکس، ویلیریا اور کیمیلا نے کبھی واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ وہ حقیقی انسان نہیں ہیں، جس کی وجہ سے فالوورز یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ آیا وہ واقعی انسان ہیں یا نہیں۔
اس بات نے کچھ لوگوں کو یہ یقین دلایا ہے کہ اس اکاؤنٹ کے پیچھے موجود افراد کے ارادے شاید ٹھیک نہیں، مثلاً سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے کے بعد انہیں کسی ادا شدہ مواد والے پلیٹ فارم کی طرف لے جانا، اب بس انتظار کرنا ہوگا کہ آگے کیا ہوتا ہے۔




















