Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ: ڈیوڈ رش کا ٹھوڑی پر کرسی سنبھالنے کا انوکھا ریکارڈ

ڈیوڈ رش نے یہ ریکارڈ 2024 میں 1 گھنٹہ اور 8 منٹ تک کرسی کو ٹھوڑی پر رکھ کر بنایا تھا

سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حامل ڈیوڈ رش نے ٹھوڑی پر1 گھنٹے 20 منٹ تک کرسی کا توازن قائم کر کے  اپنا ریکارڈ واپس  لے لیا۔

بیک وقت سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کرنے والے ڈیوڈ رش (جن کا تعلق امریکی ریاست آئیڈاہو سے ہے ) نے اس سے قبل یہ ریکارڈ 2024 میں 1 گھنٹہ اور 8 منٹ تک کرسی کو ٹھوڑی پر رکھ کر بنایا تھا، تاہم ایک دوسرے شخص نے 1 گھنٹہ اور 19منٹ کرسی کو ٹھوڑی پر رکھ کر ڈیوڈ کا یہ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی سے تیار ویڈنگ اسپیچ میں اہم غلطی، عدالت نے شادی منسوخ کردی

ڈیوڈ رش نے اپنی تازہ ترین کوشش میں 1 گھنٹے 20 منٹ تک کرسی کا توازن قائم کر کے  اپنا ریکارڈ واپس لے لیا۔