Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تائیوان میں طلباء کو گریجویشن سرٹیفکیٹ کیلئے منفرد چیلنج درکار

طلباء ہر ہفتے چھ چڑھائی کی کلاسز لیتے ہیں اور انہیں 15 میٹر بلند چٹان کی دیوار چڑھنا پڑتا ہے

تائیوان کی چنگ ہوا کاؤنٹی میں واقع ایک ہائی اسکول اپنے طالب علموں کو گریجویشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ایک منفرد چیلنج دینے کے لیے کافی مشہور ہے، جس میں طالب علموں کو 5 منزلہ بلند چٹان نما دیوار پرچڑھنا پڑتا ہے۔

 واضح رہے کہ مشہورراک کوہ پیما الیکس ہونولڈ نے حال ہی میں تائی پی 101 ٹاور پر بنا حفاظتی رسی کے چڑھ کر اس کھیل سے شغف رکھنے والوں میں ایک جوش پیدا کیا ہے، تاہم تائیوان کے ایرشوئی جونیئر ہائی اسکول برسوں سے طلباء کو اپنے گریجویشن سرٹیفکیٹس پر دستخط کے لیے کوہ پیمائی کی تحریک پیدا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک مرر سے خوفزدہ خاتون کا انوکھا اقدام

اس ہائی اسکول میں تائیوان کی سب سے بلند چٹان نما دیوار محض دکھاوا نہیں ہے۔ یہاں کے طلباء ہر ہفتے چھ چڑھائی کی کلاسز لیتے ہیں اور انہیں 15 میٹر بلند چٹان کی دیوار چڑھنا پڑتا ہے تاکہ وہ اپنا گریجویشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں۔ یہ منفرد گریجویشن کی شرط نہ صرف طلباء کی حدود کو چیلنج کرتی ہے بلکہ ان کی توجہ، توازن اور جسمانی ہم آہنگی کو بھی بہتر بناتی ہے۔

اگرچہ ارشوی جونیئر ہائی اسکول کی چٹان کی دیوار ایک پانچ منزلہ عمارت کے برابر ہے جو  زیادہ تر بڑوں کے لیے بھی خوفناک ہے، مگر یہاں کے نوجوان طلباء کو اسے چڑھنا لازمی ہے اگر وہ اپنا گریجویشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، طلباء اسے کسی خوف زدہ کرنے والے عمل کے  طور پر نہیں دیکھتے، بلکہ انہیں چٹان پر چڑھنا بہت پسند ہے اور کچھ تو اپنے والدین کے ساتھ مل کر فارغ وقت میں بھی چڑھائی کرتے ہیں۔