سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک بلی اپنے چار کان کی منفرد خصوصیت کی وجہ اسٹار بنی ہوئی ہے۔
پیدائش کے دوران جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے چار کانوں کے ساتھ پیدا ہونے والی ڈوبی اگرچہ ابھی 7 ماہ کی مگر یہ سیاہ بلی سوشل میڈٰیا پر کافی مقبول ہے یہاں تک کہ وہ انٹرنیٹ اسٹار بن گئی ہے۔
امریکی اسٹیٹ الباما میں موجود بلیوں کے ایک عارضی شیلٹرہوم میں ڈوبی کو بطور پالتو بلی اپنائے جانے کے لیے تربیت دی جارہی ہے ایک منفرد جینیاتی تبدیلی کے باعث چار کان کی حامل ہے جو سر پر چھوٹے جوڑے کی طرح نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گمشدہ بلی 250 کلومیٹر کا سفر طے کر کے معجزانہ طور پر گھر واپس پہنچ گئی
اسٹیفنی براؤن، جو ڈوبی کو کٹی کیٹ ہیون اینڈ ریسکیو کے لیے پالتو بنا رہی ہیں، نے کہا کہ اضافی کانوں کا بلی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا اور اس کی سننے کی صلاحیت معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈوبی کی دم بھی چھوٹی اور گھنی ہے۔
اسٹیفنی براؤن نے اس غیر معمولی بلی کی جیسے ہی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام اور ریڈٹ پر شیئر کیں دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
براؤن نے مزید کہا کہ ڈوبی جبڑے کی سرجری کے بعد جلد ہی کٹی کیٹ ہیون اینڈ ریسکیو کے ذریعے اپنانے کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔




















