Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنچ کا کھلونا بندرآن لائن فروخت کے بعد ختم

یہ ویڈیو پنچ کو سوشل میڈیا اسٹار بنا گئی، اور کچھ ناظرین نے اس کی تنہائی اور حفاظت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بندر کے بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے پیدائش کے بعد ماں نے اپنانے سے انکار کر دیا تھا تاہم چڑیا گھر انتظامیہ نے ماں کی ممتا سے محروم بندر کے بچے کے اکیلے پن کو دور کرنے کیلئے بندر کی شکل والا ایک کھلونا دیا تھا جس کے بعد یہ کھلونا اتنا مشہور  ہوا کہ آن لائن فروخت ہو کر ختم ہوگیا، جبکہ کچھ لوگوں نے اسے ای بے پر مہنگے داموں میں بھی فروخت کیا۔

پنچ نامی 7 ماہ کا یہ مکاک بندر جسے ماں نے خود سے جدا کردیا تھا اب اسے Ichikawa City Zoo کے ملازمین پال رہے ہیں۔ انہوں نے آئیکیا کا اسٹوڈ اورنگوٹان کا کھلونا دیا تاکہ وہ اس سے لپٹ کر ماں کی آغوش اور تحفظ کے احساس کو پاسکے۔

تاہم گزشتہ ہفتے ایک اور آن لائن ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پنچ نے اس کھلونے کو مضبوطی سے تھامے رکھا جب چڑیا گھر کے ایک بندر نے اسے گھسیٹتے ہوئے گول گول گھمایا تھا۔

یہ ویڈیو پنچ کو سوشل میڈیا اسٹار بنا گئی، اور کچھ ناظرین نے اس کی تنہائی اور حفاظت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماں نے ٹھکرادیا، کھلونا بنا سہارا؛ بندر کے بچے کی کہانی نے دنیا کو رُلادیا

 تاہم چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کر کے مداحوں کو یقین دلایا کہ یہ رویہ ’’ڈانٹ ڈپٹ‘‘کہلاتا ہے، پنچ زخمی نہیں ہوا، اور بعد میں اسے بندروں کے گروہ کے ساتھ معمول کے مطابق گھلتے ملتے دیکھا گیا۔

پنچ کی مقبولیت کے باعث ویڈیو کے بعد کے دنوں میں چڑیا گھر میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ اس کی شہرت کا اثر اس کھلونے پر بھی پڑا۔

آئیکیا کا 19.99 ڈالر قیمت والا Djungelskog اورنگوٹان امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا میں آن لائن جلد ہی فروخت ہو کر ختم ہوگیا۔

آئیکیا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’اب ہم سب پنچ کے خاندان کا حصہ ہیں۔ یہ کھلونا اب ای بے پر بھی خاصی مانگ میں ہے، جہاں کچھ افراد نے اسے 100 ڈالر تک میں فروخت کیا ہے۔