Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مالک کی شرارت؛ کتے کو سڑک کنارے کوڑا پھینکنے کی تربیت دے دی

اٹلی میں غیر قانونی طور پر کچرا پھینکنا جرم ہے تاہم یہ مسئلہ عام ہے۔

اٹلی میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک کتے کے مالک پر الزام ہے کہ اس نے اپنے کتے کو سڑک کنارے کچرا پھینکنے کی تربیت دی ہے۔

کاتانیا کے سان جارجیو علاقے میں پولیس کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا سا کتا آرام سے سڑک پر چل رہا ہے اور اپنے منہ میں ایک کچرے کا تھیلا اٹھائے ہوئے ہے جسے وہ بعد میں زمین پر گرا دیتا ہے جب کہ ویڈیو میں یہ کارروائی مسلسل دو دنوں تک ریکارڈ کی گئی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TRT World (@trtworld)

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو واضح ثبوت فراہم کرتی ہے کہ کتے کو خاص طور پر یہ کام کرنے کی تربیت دی گئی تھی تاکہ مالک خود کچرا پھینکتے ہوئے کیمرے میں نہ آئے۔

خیال رہے کہ اٹلی میں غیر قانونی طور پر کچرا پھینکنا جرم ہے تاہم یہ مسئلہ عام ہے۔

کاتانیا کی میونسپلٹی نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بیان میں کہا ’’چالاکی کبھی غیر شہری رویے کے لیے جواز نہیں بن سکتی، شہری آداب اور ماحول کا احترام ہر ایک کی ذمہ داری ہے‘‘۔

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس واقعے پر کسی کے خلاف کارروائی کی گئی یا نہیں۔ مقامی حکام پہلے بھی نگرانی والے کیمرے لگاکر ایسے اقدامات کو روکنے کی کوشش کرچکے ہیں۔

یہ واقعہ شہری ذمہ داری اور ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ غیر قانونی رویے کو روکنے کے لیے محتاط نگرانی کی ضرورت ہے۔