Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا بابا وانگا کی 2026 سے متعلق پیشگوئی پوری ہورہی ہے؟

بابا وانگا کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2026 کے اوائل میں ایک بڑی جنگ کی پیشگوئی کی تھی۔

28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کا پورا خطہ ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملوں میں کئی اہم ایرانی شخصیات کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ ایران کی جوابی کارروائیوں کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔

جیسے ہی یہ خبریں منظر عام پر آئیں تو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ایک بار پھر بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کی جانب مبذول ہوگئیں۔

1996 میں انتقال کرجانے والی بابا وانگا کی پیشگوئیوں کے حوالے سے ان کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2026 کے اوائل میں ایک بڑی جنگ کی پیشگوئی کی تھی۔

بابا وانگا کے مطابق یہ جنگ مشرق سے شروع ہوگی اور اس کے اثرات دنیا کے مغربی حصوں پر سب سے زیادہ مرتب ہوں گے۔

بابا وانگا کے ماننے والوں کے مطابق ان کی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ اس بڑی جنگ کے نتیجے میں یورپ کو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ یورپ کی زمین بنجر اور غیرآباد ہوجائے گی جس سے بڑے پیمانے پر معاشی اور سماجی مسائل پیدا ہوں گے۔

بابا وانگا کی پیشگوئیوں میں روس کے حوالے سے بھی خاصی باتیں کہی گئی ہیں۔ ان کے مطابق روس اس تنازع کے بعد ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا اور بین الاقوامی اثرورسوخ کا توازن بدل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بابا وانگا کی پیشگوئیوں کو کبھی سائنسی بنیادوں پر تسلیم نہیں کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی بیشتر پیشگوئیاں مبہم اور علامتی نوعیت کی تھیں جنہیں بعد میں واقعات کے مطابق ڈھال لیا جاتا ہے۔