الیکٹرونکس سے دلچسپی رکھنے والے ایک بھارتی شخص نے دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین تیار کی ہے جو جسامت میں محض 0.98 انچ ہے۔
24 سالہ کِرن پاٹل نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے متعدد الیکٹرانکس منصوبے بنائے لیکن یہ ان کا پہلا گیمنگ آرکیڈ پروجیکٹ ہے۔
ان کی آرکیڈ مشین 0.98 انچ بڑی، 0.6 انچ لمبی اور 0.59 انچ چوڑی ہے۔ اس آرکیڈ مشین میں چار بٹن ہیں اور اس میں کلاسک گیم اسپیس انویڈرز چل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی گیمر نے ‘سپرماریو برادرز’ کو 4 منٹ میں مکمل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کِرن پاٹل کی آرکیڈ مشین کی دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین کی تصدیق کر دی ہے۔




















