جینیاتی طور پر تبدیل شدہ دنیا کا پہلا ٹماٹر تیار کرلیاگیا ہے جس میں سے بٹرپاپ کارن جیسی مہک آتی ہے۔
چین اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے جینیاتی تبدیلی (Gene Editing) کے ذریعے ایک ایسا ٹماٹر تیار کیا ہے جس سے مکھن والے پاپ کارن جیسی خوشبو آتی ہے۔ اس کے لیے انہوں نے CRISPR ٹیکنالوجی سے ٹماٹر کے دو جینز کو غیر فعال کیا جس سے خوشبو پیدا کرنے والا مادہ زیادہ بننے لگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تبدیلی سے ٹماٹر کے سائز، وزن، غذائیت یا پیداوار پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے زیادہ خوشبودار اور بہتر ذائقے والے ٹماٹر تیار کیے جا سکتے ہیں، جس سے مارکیٹ میں ان کی قدر اور صارفین کی دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔




















