بیٹینا ڈورفمین نامی جرمن خاتون نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر کم وقت میں سب سے زیادہ باربی ڈول کو پہچان کر گینیز بک میں اپنا نام درج کروا لیا۔
واضح رہے کہ ڈورفمین کے پاس پہلے ہی دنیا میں سب سے باربی ڈول رکھنے کا عالمی اعزاز ہے انہوں نے یہ ریکارڈ 2005 میں قائم کیا تھا اس وقت ان کے پاس 2500 باربی گڑیاں تھیں تاہم اب انہوں نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
ڈورفمین 30 سال سے باربی ڈول جمع کر رہی ہے، انہیں 1966 میں پانچ سال کی عمر میں پہلی گڑیا ملی تھی۔ اس کے مجموعے میں بہت سی نایاب گڑیا شامل ہیں، جن میں نایاب1959 کی باربیوں میں سے ایک ہے۔
گڑیا جمع کرنے کے علاوہ، ڈورفمین باربی کے بارے میں کتابیں بھی لکھتی ہیں اور ان کا ایک “گڑیا ہسپتال” ہے جہاں وہ دوسروں کے لیے گڑیا مرمت کرتی ہے۔ انہوں نے 90 کی دہائی میں گڑیوں کی مرمت شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں: باربی ڈول کی فہرست میں ایک نئی ویئرڈ باربی کا اضافہ کیوں کیا گیا؟ وجہ انتہائی حیران کن
ڈورفمین نے گزشتہ دنوں ایک جرمن ٹی وی پروگرام دا گریٹ شو آف ورلڈ ریکارڈ میں شرکت کی جہاں انہوں نے یہ نیا ریکارڈ قائم کیا۔
شوکے دوران ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں مختلف باربی گڑیاں دی گئیں۔ ڈورفمین نے محض 3 منٹ میں صرف ہاتھ لگا کر 19 گڑیوں کو درست پہچان لیا انہوں نے بتایا کہ وہ گڑیوں کی شکل، بالوں اور کپڑوں کو ہاتھ سے محسوس کر کے پہچانتی ہیں۔
ڈورفمین نے 2005 میں سب سے زیادہ باربی ڈول رکھنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم 2022 تک یہ تعداد بڑھ کر 18,500 ہوگئی ہے۔




















