Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین میں خطروں کے کھلاڑیوں کیلئے انوکھی زیپ لائن تیار

یہ زیپ لائن چین کے صوبہ گوئیژو میں موجود منکی ایئر سنکھول اوپرنصب کی گئی جو زمین سے تقریباً 280  میٹر کی بلند ہے

چین میں ایک ایسی زیپ لائن تیار کی گئی جو نہ صرف مہم جو سیاحوں کو خوبصورت علاقے کی سیر کراتی ہے بلکہ انہیں ایک نیا اور سنسنی خیز تجربہ بھی فراہم کرتی ہے۔

یہ زیپ لائن چین کے صوبہ گوئیژو میں موجود منکی ایئر سنکھول اوپرنصب کی گئی جو زمین سے تقریباً 280  میٹر کی بلند ہے یہی وجہ ہے  یہ سیاحوں کواتنی بلندی پر لٹک کر زپ لائن کا سنسنی خیز تجربہ فراہم کرتی ہے۔

ہوؤر  یا منکی ایئر سیاحتی مقام گوئیژو صوبے میں واقع ایک کارسٹ قسم کا سنکھول ہے، یہ چین کے حیرت انگیز قدرتی عجائبات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اور اب سیاح اس خوبصورت علاقے کو ایک نئی اور دلچسپ زپ لائن کے ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اس ٹریک کو باضابطہ طور پر 6  فروری 2026 کو کھولا گیا، اور اب یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ بہت سے لوگ اسے مقبول موبائل ویڈیو گیم ٹیمپل رن کے حقیقی زندگی کے ورژن سے تشبیہ دے رہے ہیں، کیونکہ اسے استعمال کرنے والے فضا میں بل کھاتے اور گھومتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔

چونکہ یہ سفر خطروں سے بھرپور ہے یہی وجہ ہے کہ اسے استعمال کرنے سے قبل تمام افراد مکمل حفاظتی سامان پہنتے ہیں، ہینڈلز کو مضبوطی سے تھامے رکھتے ہیں اور اس منفرد زپ لائن پر چھلانگ لگا کرایک سنسنی سے بھرپور سفر کرتے ہیں۔