گولڈ فش کا شمار ذہین ترین مچھلی میں ہوتا ہے جو یاداشت بھی رکھتی ہےتاہم یہ کار بھی سکتی ہے جو کہ یقیناً حیران کن ہے۔
سائنسی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ چھوٹی سی مچھلی مہینوں تک معلومات کو برقرار رکھ سکتی ہیں، اپنے مالکان کو پہچاننے کے ساتھ رنگوں اور آوازوں میں فرق کر سکتی ہے، اور پیچیدہ کام سیکھ بھی سکتی ہے ان کی یادداشت کا دورانیہ کم از کم 3-5 ماہ کا ہے۔
نیدرلینڈز کے ایک انجینئر تھامس ڈی وولف نے اپنی پالتو گولڈ فش ’’بلب‘‘ کے لیے ایک منفرد کار تیار کرلی، جسے چلا کر مچھلی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ خصوصی کار چار پہیوں پر مشتمل ہے جس میں پانی سے بھرا ایک ٹینک بطور ڈرائیور سیٹ نصب کیا گیا ہے۔ اس ٹینک میں موجود سنہری مچھلی کی حرکات کو جدید سینسرز کے ذریعے پڑھا جاتا ہے، جو گاڑی کو اسی کے مطابق حرکت دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمر ترین گولڈ فش
ریکارڈ کے مطابق مچھلی بلب نے ایک منٹ کے دوران 40 فٹ اور 3.46 انچ کا فاصلہ طے کیا، جس کے بعد اس کارنامے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا۔
تھامس ڈی وولف کا کہنا ہے کہ اگرچہ مچھلی کے ذریعے گاڑی چلانا عملی طور پرعام استعمال کے لیے ممکن نہیں، تاہم اس ٹیکنالوجی سے مستقبل میں معذور افراد کے لیے نئی سہولیات پیدا کی جا سکتی ہیں۔
اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تھامس نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’’اب میں بلب کو کیسے سمجھاؤں کہ اس نے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے؟‘‘



















