سڑک پڑے گڑھے عموماً حادثوں کا سبب بنتے ہیں تاہم بھارت میں یہی گڑھا دماغی طور پر مردہ قرار دی دی گئی خاتون کو زندگی دے گیا۔
یہ واقعہ بھارت میں اس وقت پیش آیا جب ایک 50 سالہ خاتون جنہیں ڈاکٹروں نے دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا تھا اور جن کی صحت میں کسی بھی قسم کی بہتری کی امید نہیں تھی، سڑک پرپڑے گڑھے سے جھٹکا لگنے پر معجزانہ طور پر ہوش میں آگئیں۔
50 سالہ وینیٹا شکلا نامی خاتون جو کہ بھارت کے ریاست اتر پردیش کے شہر پیلی بھیت کی عدلیہ کی ملازمہ ہیں، 22 فروری کو گھر کے کام کاج کے دوران بے ہوش ہو گئیں جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا۔
تاہم حالت زیادہ سنگین ہونے پرانہیں باریلی کے ایک جدید طبی ادارے میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے متعدد ٹیسٹ کیے اور بالآخر انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا۔
ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کے بعد وینیٹا کے شوہر کو بتایا گیا کہ اب ان کا زندگی کے طرف لوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ ان کے دماغ کا اسٹیم ریفلیکس غائب اور ان کی ہوش کا درجہ گلاسگو کومہ اسکیل پر 3 پوائنٹس تھا، جب کہ ایک مکمل ہوش میں شخص کا اسکیل 15 پوائنٹس ہوتا ہے۔
اس خبر کے بعد ان کے اہل خانہ نے وینیٹا کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا اور تدفین کی تیاری شروع کر دی۔ 24 فروری کو جب ایمبولینس ہافیز گنج کے قریب موٹر وے پر جا رہی تھی، تو جیسے ہی ایمبولینس سڑک پر پڑے ایک بڑے سے گڑھے سے گزری جس سے ایمبولینس میں ایک زبردست جھٹکا لگا۔
اس جھٹکے نے وینیٹا کے مردہ ذہن کو دوبارہ فعال کر دیا اور اسی لمحے اس کے شوہر نے محسوس کیا کہ وہ معمول کے مطابق سانس لے رہی ہیں، اور ان کی حالت میں مزید بہتری آنا شروع ہو گئی۔
اس کے بعد انہیں دوبارہ ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وینیٹا شکلا نے ڈاکٹروں کو حیران کردیا جنہیں صحت میں بہتری کوئی امید نہیں تھی۔
وینیٹا شکلا اب گھر پر ہیں اور مکمل ہوش میں ہیں جہاں وہ اپنے خاندان کے افراد سے بات کر رہی ہیںجبکہ چند اسی گھر میں دن پہلے ان کے آخری رسومات کی تیاری شروع کر دی گئی تھی۔
سڑک کے گڑھے سے آنے والے جھٹکے کو وینیٹا کے ہوش میں آنے کا سبب سمجھا جا رہا ہے، مگر سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک غیر معمولی اور نادر واقعہ ہے، جو بھارت میں گڑھوں سے ہونے والی ہزاروں اموات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔
2020 اور 2024 کے درمیان گڑھوں کی وجہ سے بھارت میں 9,438 اموات ہوئیں تاہم وینیٹا کے ساتھ ہونے والا معجزا اس کا بدلہ نہیں ہوسکتا۔




















