Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کا سب سے مختصر گھر، چوڑئی صرف 63 سینٹی میٹر

حیران کن طور یہ گھر اتنا چھوٹا ہے کہ اس میں دو یا اس سے زیادہ لوگ ایک ساتھ وزٹ بھی نہیں کر سکتے

پیرو میں ایک ایسا گھر موجود جسے دنیا کا سب سے تنگ یعنی پتلا گھر کہا جاتا ہے جس کی چوڑائی محض 63 سینٹی میٹر ہے تاہم اس گھر میں ایک خاندان رہائش پذیر بھی ہے۔

دنیا کی آبادی جس تناسب سے بڑھ رہی اسی تناسب سے چھوٹے گھروں کی مانگ بھی اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا ایک بڑی آبادی ایسے گھروں میں رہتی ہے جو بہت ہی چھوٹے اور مختصر ہوتے ہیں۔

تاہم پیرو کے شمالی علاقے ہوارال کے ضلع آکلاما میں اس گھرنے واقعی رہائش کا ایک نیا معیار قائم کیا ہے اس گھر کا مقصد جدید رہائشی سہولتیں فراہم کرنا ہے، لیکن ایک ایسی جگہ جو صرف 63 سینٹی میٹر چوڑائی رکھتی ہو۔

یہ گھر ایک مقامی شخص فابیو مورینو کی ملکیت ہے اور انہوں نے ہی اسے ڈیزائن کیا ہےآکلاما کے اس تنگ گھر کا مقصد یہ خیال پیش کرنا ہے کہ خوشی گھر کے سائز پر نہیں بلکہ آپ کے پاس موجود جگہ کا بھرپور استعمال کرنے پر منحصر ہے۔

مختصر اورخوشنما رنگوں سے مزین ہونے کی بنا پر یہ گھر پہلے ہی ہزاروں وزیٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا چکا ہے اور ممکن ہے کہ  مسقبل میں یہ ایک مشہور سیاحتی مقام بھی بن جائے۔

دنیا کی سب سے مختصر چوڑائی رکھنے والا  یہ گھر جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے جن میں باتھروم، کچن، ڈائننگ روم، ہال، بیڈ روم، اسٹڈی، لانڈری ایریا، اور دو سیڑھیاں شامل ہیں جو اس کے دو لیولز کو آپس میں جوڑتی ہیں۔ اور کسی طرح یہ ساری چیزیں صرف 63 سینٹی میٹر چوڑی جگہ میں سمودی گئی ہیں۔

حیران کن طور یہ گھر اتنا چھوٹا ہے کہ اس میں دو یا اس سے زیادہ لوگ ایک ساتھ وزٹ بھی نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ فابیو مورینو نے پہلے ہی گنیز ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کے سب سے تنگ گھر کے اعزاز کے لیے اپنی درخواست جمع کروا دی ہے، لیکن اس کی تصدیق میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ گنیز کو سب سے پہلے رسمی پیمائشیں اور تکنیکی دستاویزات کی تصدیق کرنی ہوگی۔ تاہم، مورینو پُرعزم ہیں کہ وہ یہ عالمی اعزاز حاصل کر لیں گے۔