مصنوعی ذہانت نے دنیا کے تقریباً تمام ہی شعبوں میں اپنا اثرورسوخ قائم کرنا شروع کر دیا یہاں تک اب کئی اے آئی گلوکار اور اداکار بھی منظر عام پر آنے لگے ہیں ایسا ہی ایک انوکھا اقدام چینی فلم اسٹوڈیو نے اٹھایا ہے۔
ایک چینی ڈرامہ اسٹوڈیو نے حال ہی میں اپنے پہلے اے آئی اداکاروں کا اعلان کر کے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی جو جلد ایک مختصر ڈرامہ سیریز میں جلوہ گر ہوں گے۔
اس ہفتے کے آغاز میں شنگھائی کی پروڈکشن کمپنی یو ہوہگ میڈیا نے دو نئے اداکار متعارف کرائے جو دی کنلنگ برونزے اوکلٹ کرونیکلزنامی شارٹ ڈرامہ سیریز میں کام کریں گے۔
ان میں خاص بات یہ ہے کہ دونوں اے آئی اداکار کن لنگوے اور لائن زیان دراصل ڈیجیٹل ماڈلز ہیں جو مصنوعی ذہانت سے چلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے لیس کھلونے بچوں کیلئے کتنے محفوظ؟ ماہرین نے خبردار کردیا
ان اے آئی اداکاروں کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیں اور وہ باقاعدگی سے اپنے فالوورز کے لیے اپڈیٹس شیئر کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ فالوورز کے تمام کمنٹس پڑھیں گے اور ان کا جواب دیں گے جبکہ لوگوں کو ان کے ساتھ بات چیت کرنے کی دعوت بھی دی ہے تاہم ان کی پیشکش کو عوام کی جانب سے شک کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور انسانی اداکاروں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے کہ کہیں وہ اپنی نوکریاں نہ کھو دیں۔
تاہم چینی فلم انڈسٹری میں ہر کوئی ان اداکاروں سے خوفزدہ نہیں ہے کہا جا رہا ہے کہ اسٹوڈیوز لاگت کم کرنے کے لیے آہستہ آہستہ معاون اداکاروں، ایکسٹراز اور اسٹنٹ ڈبلز کو اے آئی سے تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم مرکزی کردار معروف حقیقی ستارے ہی انجام دیں گے تاکہ وہ اپنی تخلیقات کی تشہیر کر سکیں۔
فلم پروڈیوسر یو ژینگ کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ باصلاحیت اداکارو مصنف اور قابل ہدایتکاروں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں انسان ہی غالب رہیں گے ہمیں وقت کے ساتھ خود کو ڈھالنا چاہیے لیکن اپنے اوپر اعتماد بھی رکھنا چاہیے۔




















