یورپ میں خصوصی فارمولا ون کِٹ کیٹ چاکلیٹس سے بھرا ایک ٹرک پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سوئس فوڈ کمپنی نیسلے نے تصدیق کی ہے کہ یہ ٹرک جس میں 4 لاکھ سے زائد لمیٹڈ ایڈیشن کِٹ کیٹ بارز موجود تھیں، اٹلی سے پولینڈ جاتے ہوئے راستے میں غائب ہو گیا۔
تقریباً 12 ٹن وزنی اس کھیپ کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ حکام اس واقعے کو ایک بڑی چوری قرار دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اگرچہ ہر چاکلیٹ بیچ کو مخصوص کوڈز کے ذریعے ٹریس کیا جاسکتا ہے تاہم اب تک نہ ٹرک کا پتہ چل سکا اور نہ ہی اس کے قیمتی سامان کا پتہ چل سکا ہے۔
حکام اس جرات مندانہ واردات میں ملوث افراد اور چاکلیٹس کی بازیابی کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Regarding recent press coverage pic.twitter.com/Huh4EnFV2J
— KITKAT (@KITKAT) March 29, 2026



















