Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کروڑوں کی چاکلیٹ سے بھرا ٹرک غائب، گمشدگی معمہ بن گئی

تقریباً 12 ٹن وزنی اس کھیپ کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا

یورپ میں خصوصی فارمولا ون کِٹ کیٹ چاکلیٹس سے بھرا ایک ٹرک پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سوئس فوڈ کمپنی نیسلے نے تصدیق کی ہے کہ یہ ٹرک جس میں 4 لاکھ سے زائد لمیٹڈ ایڈیشن کِٹ کیٹ بارز موجود تھیں، اٹلی سے پولینڈ جاتے ہوئے راستے میں غائب ہو گیا۔

تقریباً 12 ٹن وزنی اس کھیپ کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ حکام اس واقعے کو ایک بڑی چوری قرار دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Firstpost (@firstpost)

اگرچہ ہر چاکلیٹ بیچ کو مخصوص کوڈز کے ذریعے ٹریس کیا جاسکتا ہے تاہم اب تک نہ ٹرک کا پتہ چل سکا اور نہ ہی اس کے قیمتی سامان کا پتہ چل سکا ہے۔

حکام اس جرات مندانہ واردات میں ملوث افراد اور چاکلیٹس کی بازیابی کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔