سینئر اینکرپرسن سمعیہ رضوان
سمعیہ رضوان نے 2006 سے بطور نیوز اینکر کیرئیر کا آغاز کیا اور بہت جلد بڑے نیوز چینلز پر اینکرینگ کرنے لگیں ۔
سمعیہ رضوان کو شہرت اے آر وائے( ARY) نیوز چینل سے منسلک ہونے کے بعد ملی ۔
سمعیہ رضوان کا اینکر رہنے کا ہی خواب تھا لیکن اپنی قابلیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے وہ آگے بڑھی اور پروگرام ہوسٹنگ سے بھی منسلک ہوئی ۔
سمعیہ رضوان نے بول نیوز میں بطور نیوز اینکر کے قدم رکھا اور انہیں بول چینل میں نیوز اینکرینگ کے ساتھ ساتھ پروگرام آج کی تازہ خبر کی ہوسٹنگ سے منسلک کیا گیا۔
آج کی تازہ خبر میں وہ ملک کے روزانہ ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال اور تجزیہ کرتی ہیں۔